حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فرانسیسی جریدے میں تشیعان عالم کے مراجع عالی قدر اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی توہین پر مبنی شائع مواد کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جریدے کی اس ناپاک حرکت کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔
حجۃ الاسلام آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کافی عرصے سے مسلمانوں کے عقائدہ اور مقدسات کی کھلی توہین کر رہے ہیں اور مغربی دنیا فرانسیسی ذرائع ابلاغ کی اس اسلام دشمن ذہنیت کو آزادی اظہار کا نام دیکر اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف زہر افشان پروپوگنڈے کو سند جواز فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی اخبارات میں توہین آمیز خاکوں قرآن مقدس اور عقائد اسلامی کے خلاف برسوں سے مواد شائع کیا جا رہا ہے اور اب تشیعان عالم کے مراجع کرام بالخصوص رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای کی توہین کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
آغا صاحب نے کہا کہ ماضی میں جب جب فرانسیسی اخباروں نے اسلامی مقدسات کی توہین کی تو اسلامی ممالک کی حکومتوں نے کسی بھی سنجیدہ رد عمل کا مظاہرہ نہیں کیا جس سے حوصلہ پا کر فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے اسلامی مقدسات کی توہین کا سلسلہ آگے بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ ان گھناونی حرکتوں کے خلاف دنیاے اسلام کو متحد ہو کر موثر رد عمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے، اقوام عالم کے عقائد اور مقدسات کی توہین احترام مذاہب کے عالمی اصولوں قواعد و قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے خلاف توہین آمیز مواد کی اشاعت سے دنیاے تشیعت کے جذبات مجروع ہوئے ہے تاہم دوسری جانب اسلامی انقلاب ایران سے ہماری غیر متزلزل عقیدت اور رہبر معظم سے ہماری محبت اور بھی راسخ ہوتی جا رہی ہے۔
![فرانسیسی جریدے میں رہبر معظم امام خامنہ ای کی توہین پر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا شدید ردعمل فرانسیسی جریدے میں رہبر معظم امام خامنہ ای کی توہین پر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا شدید ردعمل](https://media.hawzahnews.com/d/2021/06/14/4/1162065.jpg)
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے کہا: رہبر معظم کے خلاف توہین آمیز مواد کی اشاعت سے دنیاے تشیعت کے جذبات مجروع ہوئے ہیں۔
-
چارلی ہیبڈو کی توہین کے جواب میں؛
مراجع کرام کی توہین پر آیت اللہ جوادی آملی کا مذمتی بیان
حوزہ / حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے آج اپنے درسِ خارج فقہ کے اختتام پر فرانسوی میگزین کی جانب سے شائع شدہ شیعہ اور اسلامی مقدسات کی توہین پر مبنی مواد کی…
-
فرانسیسی مجلہ کے شرمناک اقدام پر جامعۃ المصطفی العالمیہ کا ردعمل
حوزہ / جامعہ المصطفی العالمیہ نے بیانیہ صادر کر کے فرانسوی مجلے کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کی توہین کی شدید مذمت کی ہے۔
-
توہین قرآن کا واقعہ "اسلاموفوبیا" کی انتہائی صورت کا غماز ہے، علامہ محمد حسین اکبر
حوزہ/ اسلام کے بارے میں منفی پروپیگنڈا اور توہین آمیز واقعات کا ایک سلسلہ جاری ہے۔
-
آیت اللہ نوری ہمدانی کی فرانسوی میگزین میں مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت
حوزہ/ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: ہم فرانسوی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دنیائے اسلام کی عالمی تنظیموں سے…
-
آیت اللہ اعرافی:
فرانسیسی میگزین کی جانب سے دین مخالف اشاعت توحیدی اور اسلامی تشخص پر حملہ ہے / آزاد اور خودمختار اسلامی حکومتوں کو اس میگزین کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے
حوزہ / حوزہ علمیہ ایران اور دنیا بھر کے دینی مدارس اس انسانیت دشمن، دین دشمن، نفرت پھیلانے والی، پرتشدد اور تعصّب پر مبنی حرکت کو امت اسلامیہ، شیعہ مراجع…
-
ایم ڈبلیو ایم سربراہ کی سویڈن میں قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی پر شدید مذمت:
مسلم دنیا کے جذبات کو مجروح کرنا انتہائی مجرمانہ عمل ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا ناقابل معافی جرم ہے۔
-
ایران میں فرانسیسی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کی گرفتاری
حوزہ/ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کہا کہ ملک میں حالیہ بدامنی کے دوران فرانسیسی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے متعدد ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا…
-
سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی سے تمام مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل
حوزہ/ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے جنرل سیکرٹری سید جاوید عباس رضوی نے کہا کہ امہ کو آپس کے مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی…
-
فرانسیسی صدر کی ایران کے دشمنوں سے ملاقات
حوزہ/ ایران کی وزارت خارجہ نے فرانسیسی صدر کی ملک کے دشمنوں کے ساتھ ملاقاتوں کی مذمت کی ہے۔
-
آسٹریلیا میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی
حوزہ/ ایک آسٹریلوی استاد نے اپنی کلاس میں مسلمان طلباء کی موجودگی میں توہین آمیز تصویر دکھا کر کے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کی۔
-
مکتبۃ الزہرا ؑ حسن آباد کشمیر میں پروقار سیرت زہراؑ کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ مکتبۃ الزہرا ؑ حسن آباد کشمیر میں پروقار سیر ت زہراؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حوزہ علمیہ کی معلمات نے سیرت زہراؑ کے مختلف گوشوں کو اجاگر…
-
میکرون: ہمیں ایران سے نمٹنے کا طریقہ بدلنا چاہیے!!
حوزہ؍یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ایران کے خطرات مغربی ایشیا کی حدود سے باہر پھیل چکے ہیں، فرانسیسی صدر نے کہا کہ دنیا میں ایران کے خطرات سے نمٹنے کا طریقہ بدلنا…
-
حجت الاسلام سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی کی پانچویں برسی کی تقریب کا انعقاد
حوزہ/ پیشوا انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر اور عالمی اھلبیت کانفرس کے ممبر کی پانچویں برسی ریاست جموں و کشمیر میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ…
-
ایران میں مہسا امینی کی موت اور عالمی امانت داری کا جنازہ
حوزہ/ مریم عبدالسلام ہو یا مرحوم ارشد شریف یا پھر شاہ چراغ کے مظلوم شہدا ٕ ہوں۔ انسانی اقدار کے نعروں اور اصولوں کو ہر ایک پر تطبیق کر کے آواز اٹھانے کی…
-
ہمیں دنیا میں امن کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے:پوپ فرانسس
حوزہ, ہم توحیدی مذاہب کے درمیان مکالمے اور رابطے کو فروغ دینے میں پوپ فرانسس کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ امن اور بقائے باہمی کے مستقبل کی امید کرنے…
آپ کا تبصرہ